تازہ پانی کے انتظام کے چیلنجز مسلسل مشترک ھیں محدود آبی وسا یٰل کو زرعی و شھری ضروریات اور ماھولیاتی استعمال کے لۓ تفویض کرنے کے لیۓ آبی طلب اور رسد، پانی کی کوالٹی اور ماحولیاتی ملحوظات کے انضمام کی ضرورت ھے پانی کےتخمینے اور منصوبہ بندی کا نظام، یا WEAP، کا مقصد ان مسایٰل کیلۓایک عملی لیکن سریع رفتارٹول تشکیل دینا ھے جو آبی وسایٰل کی جامع منصوبا بندی کر سکے WEAP کو وضع کیا Stockholm Environment Institute's U.S. Center.
WEAP کے اھم نکات
جامع طریقہ کار
بےنظیر ظریقہ کار کی بدولت آبی وسایٰل کی جامع منصوبہ بندی کو پرکھا جاتا ھے
ساجھےدار کا طریقِ عمل
شفاف ساخت سھولت مھیا کرتی ھے تا کہ متنوع شراکت داروں کو ایک کھلے پراسس میں شامل کیا جا سکے
پانی کا میزان
ایک ڈیٹا بیس آبی طلب اور رسد کی معلومات کو محفوظ رکھتا ھے تا کہ ما س بیلنس ماڈل کو لنک نوڈآرکیٹکچر پر چلایا جا سکے
سیمولیشن پر مشتمل
پانی کی طلب، رسد، بارش کا بھا وٰ، تجذیب، فصل کی ضروریات،آبی بھاوٰ اور ذخیرہ، آلودگی کی پیداوار اور تطھیر، بھاوٰ کی مقدار اور دریا کے اندر پانی کی کوالٹی کا ھایڈرالوجی اور پالیسی کے تناظر میں حساب لگاتا ھے
پالیسی منظر نامہ
پانی کی ارتقااور اِنتظام و اِنصرام کے اختیارات کی مکمل فھرست کی تخمینہ سازی کرتا ھے نیز آبی نظام کے مختلف اور متحارب استعمال کو بھی مدّنظر رکھتا ھے
صارف دوست انٹر فیس
گرافیکل ڈریگ اور ڈراپ GIS پر منحصر انٹرفیس، ماڈل کے فلیکسیبل نتائج جیسے نقسشے، چارٹ اور جدول
ماڈل کویکجا کرنا
دیگر ماڈلز یور سافٹ ویٰرز، جیسا کہ Excel, PEST, MODPATH, MODFLOW, QUAL2K اور GAMS کے متحرک لنکس